ابنا: اتوار کي شام بغداد کے شمال ميں واقع شيعہ آبادي کے علاقے کاظميہ ميں کار بم کے دھماکے ميں تيرہ افراد شہيد اور اٹھائيس زخمي ہوگئے -
اس رپورٹ کے مطابق اسي طرح بغداد کے جنوب ميں واقع شہر مدائن ميں بم کے دو دھماکے ہوئے جن ميں دو افراد شہيد اور پانچ زخمي ہوگئے - ادھر سومريہ نيوز ايجنسي نے رپورٹ دي ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے شہر بعقوبہ ميں ايک چيک پوسٹ پر حملہ کيا جس ميں دو پوليس اہلکار جاں بحق اور تين زخمي ہوگئے-
اسي طرح شہر بعقوبہ کے نزديک واقع ابوکرمہ نامي علاقے ميں مارٹر کے دو گولے فائر کئے گئے جس سے دو عام شہري زخمي ہوگئے - عراق ميں اتوار کو دہشتگردي کے يہ واقعات ايسي حالت ميں رونما ہوئے ہيں کہ سنيچر کو عراق ميں بم کے دھماکوں ميں پچاس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمي ہوگئے تھے -
عراقي حکام اور عوام کا کہنا ہے کہ امريکا اور سعودي عرب سميت بعض پڑوسي عرب ممالک عراق ميں سرگرم دہشتگردوں کي سرپرستي کرتے ہيں -
.....
/169